پاکستان جنگ رکوانے کیلئے مثبت کردار ادا کر رہا ہے: علامہ طاہر اشرفی

پاکستان جنگ رکوانے کیلئے مثبت کردار ادا کر رہا ہے: علامہ طاہر اشرفی
علامہ طاہر اشرفی— فائل فوٹو
علامہ طاہر اشرفی— فائل فوٹو

چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان جنگ رکوانے کے لیے مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امت کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ پاکستان کی ثالثی کی کوششیں جاری ہیں اور ایران نے پاکستان کی ثالثی کی کوشش پر پاکستان زندہ باد کہا ہے۔

علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ وہ افغان عبوری حکومت کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوئی پاکستانی نہیں چاہتا کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو اور اس کے لیے افغان عبوری حکومت سے بارہا کہا کہ افغان سرزمین کو پاکستان کے لیے استعمال نہ ہونے دیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں