شوہر سے جھگڑا، بزرگ خاتون نے نالے میں چھلانگ لگا دی

شوہر سے جھگڑا، بزرگ خاتون نے نالے میں چھلانگ لگا دی
— فئل فوٹو
— فئل فوٹو

کراچی کے علاقے تین ہٹی بلوچ پاڑا کے قریب بزرگ خاتون نے نالے میں چھلانگ لگا دی۔

پولیس ذرائع کے مطابق تیز بہاؤ کے باعث خاتون بہتی ہوئی لیاری ایکسپریس وے کے نیچے پہنچ گئی تھیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مددگار ون فائیو اور پولیس نے خاتون کو بحفاظت نکال لیا۔

پولیس نے کہا ہے کہ 55 سال کی خاتون کا شوہر سے جھگڑا ہوا تھا۔

پولیس نے خاتون کو تھانے منتقل کر دیا ہے، جبکہ مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں