نوجوان لڑکی سے زیادتی کے مجرم کو 10 سال قید با مشقت کی سزا

نوجوان لڑکی سے زیادتی کے مجرم کو 10 سال قید با مشقت کی سزا
فائل فوٹو
فائل فوٹو 

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسطی کی عدالت نے نوجوان لڑکی سے جنسی زیادتی کیس میں جرم ثابت ہونے پر ملزم ذیشان عرف شانی کو 10سال قید بامشقت کی سزا سنا دی۔

عدالت نے ملزم پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے رقم متاثرہ لڑکی کو ادا  کرنے کا حکم دیا۔

پراسکیویشن کے مطابق ملزم متاثرہ لڑکی کے گھر میں رہائش پذیر کرائے دار کا بھائی ہے اسی سبب اُس کا گھر میں آنا جانا رہتا تھا۔

 2024 کو ملزم لڑکی کو زبردستی بھائی کے گھر لے کر گیا اور زیادتی کی تھی مقدمہ درج ہونے پر ملزم کے بڑے بھائی نے اسے پولیس اسٹیشن میں پیش کرکے گرفتار کروایا۔

ملزم کے خلاف تھانہ رضویہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں