پاکستان کا ایک اور جہاز کویت سے روانہ ہوکر ہرمز کیجانب رواں دواں ہو گیا

پاکستان کا ایک اور جہاز کویت سے روانہ ہوکر ہرمز کیجانب رواں دواں ہے۔
شپنگ ذرائع کے مطابق خیرپور جہاز کل آبنائے ہرمز سے گزرے گا، خیرپور اور شالامار نامی جہاز اتوار کے روز آبنائے ہرمز میں داخل ہوئے تھے۔
شپنگ ذرائع کے مطابق شالامار جہاز اس وقت خلیج اومان سے گزر رہا ہے۔ شپنگ ذرائع کے مطابق خیرپور جہاز کل آبنائے ہرمز سے گزرے گا۔
واضح رہے کہ امریکی ناکہ بندی کے باوجود پاکستان کے ایک آئل ٹینکر نے آبنائے ہرمز کو عبور کر لیا۔
بلوم برگ کے مطابق امریکی ناکہ بندی کے بعد خام مال کے ساتھ آبنائے ہرمز سے نکلنے والا یہ پہلا جہاز ہے۔ پاکستانی جھنڈے والا ٹینکر گزشتہ ہفتے کے آخر میں خلیج فارس میں داخل ہوا تھا۔
شپنگ ذرائع کے مطابق پاکستانی جہاز اس وقت آبنائے ہرمز سے واپس کراچی پورٹ آ رہا ہے، جہاز میں تقریبا 8 کروڑ لیٹر خام تیل ہے، جو 2 دن میں کراچی پورٹ پہنچے گا۔




