سفارتی سطح پر پاکستان کا نام بلند ہوا ہے: نواز شریف

سفارتی سطح پر پاکستان کا نام بلند ہوا ہے: نواز شریف
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کردار لائق تحسین ہے، نواز شریف - فوٹو: فائل
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کردار لائق تحسین ہے، نواز شریف – فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سفارتی سطح پر پاکستان کا نام بلند ہوا ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کردار لائق تحسین ہے۔

ان خیالات کا اظہار صدر مسلم لیگ ن نواز شریف نے گلگت بلتستان پارلیمانی بورڈ کے اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کو مسلم لیگ ن سے زیادہ کون جانتا ہے، مسلم لیگ ن نے گلگت بلتستان میں خدمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں 60 ارب روپے سے زائد لاگت سے بننے والی سڑک سے فاصلے کم ہوئے، علاقے میں ہونے والے ترقیاتی کام عوام کا حق ہیں۔ گلگت بلتستان بھی تعمیر و ترقی میں پیچھے نہیں رہے گا۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے ہر شعبے اور ہر محاذ پر اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وفاق اور پنجاب میں بڑھ چڑھ کر کام ہو رہا ہے، دیگر صوبے بھی تقلید کریں۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ 15 سال سے خیبر پختونخوا میں کیا ہو رہا ہے، کیا کوئی سکھ کا سانس لے رہا ہے؟ صوبے میں 15 سال سے اقتدار میں موجود پارٹی کون سا فلاحی کام کر رہی ہے؟

خیبرپختونخوا کے عوام صحت سہولتوں سے محروم ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں