پاکستان ہائی کمیشن لندن میں یوم آزادی کی شاندار تقریب، بڑی تعداد میں کمیونٹی شریک

پاکستان ہائی کمیشن لندن میں یوم آزادی کی شاندار تقریب منعقد ہوئی، اس تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
اس موقع پر صدر، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔
دریں اثنا پیرس میں بھی سفارتخانہ پاکستان میں 79واں یومِ آزادی جوش و جذبے سے منایا گیا، اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔
پاکستانی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے قومی پرچم لہرایا، اس موقع پر صدر، وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔
Load/Hide Comments




