مراد سعید کی سینیٹ رکنیت سے نااہلی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا گیا

مراد سعید کی سینیٹ رکنیت سے نااہلی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا گیا
مراد سعید۔فوٹو: فائل
مراد سعید۔فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے مراد سعید کی سینیٹ رکنیت سے نااہلی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔

الیکشن کمیشن نے 25 مارچ 2026 کو مراد سعید کو سینیٹ رکنیت سے ڈی نوٹیفائی کیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے مراد سعید کی نشست پر 23 اپریل کو ضمنی الیکشن کا شیڈول بھی معطل کردیا، الیکشن شیڈول رکن خیبر پختونخوا اسمبلی جلال خان کی درخواست پر معطل کیا گیا۔

درخواست پر مراد سعید کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم بھی معطل کیا گیا، درخواست گزار کا موقف ہے کہ مراد سعید نے بطور سینیٹر حلف ہی نہیں اٹھایا تو کیسے نشست خالی قرار دی جاسکتی ہے؟

الیکشن کمیشن نے مراد سعید کی نشست پر الیکشن کے حوالے سے سماعت 6 مئی تک ملتوی کردی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں