کراچی: خاتون نے ڈیفینس کے کیفے میں جھگڑے کا مقدمہ درج کرا دیا

کراچی: خاتون نے ڈیفینس کے کیفے میں جھگڑے کا مقدمہ درج کرا دیا
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کراچی کے علاقے ڈیفینس بخاری کمرشل میں کیفے میں جھگڑے کا مقدمہ درخشاں تھانے میں درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقدمہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں 3 خواتین سمیت 4 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

درج مقدمے کے مطابق متاثرہ خاتون نے کہا ہے کہ اپنی دوست کے ساتھ کیفے پر موجود تھی کہ اچانک سے 3 خواتین اور 1 مرد کیفے میں آئے اور مجھے تشدد کا نشانہ بنایا، یہ میری پرانی دوست ہیں، ان سے پہلے بھی جھگڑا ہوا تھا۔

پولیس کے مطابق واقعے سے متعلق سی سی ٹی وی حاصل کر لی گئی ہے، متاثرہ خاتون کا تعلق لاہور سے ہے جو کراچی میں رہائش پذیر ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد سے تمام ملزمان فرار ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں