آزاد کشمیر انتخابات: 45 حلقوں سے 1265 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع

آزاد کشمیر انتخابات: 45 حلقوں سے 1265 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع
فائل فوٹو
فائل فوٹو 

آزاد کشمیر میں عام انتخابات کیلئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا آج آخری دن ہے، 45 حلقوں سے 1265 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے۔ پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔  

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کے 33 حلقوں سے 1047، مہاجرین کے 12 حلقوں سے 218  امیدوار ہیں، جانچ پڑتال کے بعد مجموعی طور پر 41 کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ آج امیدواروں کے کاغذات نامزدگی واپسی لینے کا آخری دن ہے، امیدواروں کی حتمی فہرست 5 جولائی کو شائع کی جائے گی۔

6 جولائی کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے، 6 جولائی کو ہی انتخابی نشانات کے ساتھ امیدواروں کی حتمی فہرست بھی جاری کی جائے گی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 27جولائی بروز پیر کو پولنگ ہوگی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں