کراچی: ڈاکٹر ضیاء الدین احمد خان روڈ پر ٹریفک پولیس اہلکار نے خودکشی کر لی

کراچی: ڈاکٹر ضیاء الدین احمد خان روڈ پر ٹریفک پولیس اہلکار نے خودکشی کر لی
فائل فوٹو
فائل فوٹو 

کراچی میں  ڈاکٹر ضیاء الدین احمد خان روڈ پر ٹریفک پولیس اہلکار نے خودکشی کر لی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہیڈ کانسٹیبل نواز ندیم نے دورانِ ڈیوٹی اپنے سر پر گولی ماری، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکار پی آئی بی کالونی نفیس آباد کا رہائشی تھا اور پی آئی ڈی سی کی چوکی پر تعینات تھا۔

ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ اتفاقیہ گولی چلی ہے، تاہم سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ساؤتھ کا کہنا ہے کہ معاملے کو چیک کیا جارہا ہے اور جائے وقوعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی جارہی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں