راولاکوٹ دھرنا، ترجمان آئی جی پولیس آزاد کشمیر نے سوشل میڈیا کی خبریں مسترد کردیں

راولاکوٹ دھرنا، ترجمان آئی جی پولیس آزاد کشمیر نے سوشل میڈیا کی خبریں مسترد کردیں

ترجمان آئی جی پولیس آزاد جموں و کشمیر نے راولاکوٹ میں دھرنے سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے مبینہ پولیس حملے، شیلنگ اور فائرنگ کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد اور گمراہ کن پروپیگنڈا قرار دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک منظم مہم کے ذریعے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے مبینہ حملے، شیلنگ اور فائرنگ کے دعوے کیے جا رہے ہیں، یہ مہم حقائق پر مبنی نہیں بلکہ عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے۔

آئی جی پولیس ترجمان نے واضح کیا کہ دریک عیدگاہ میں جاری دھرنے کے مقام پر پولیس یا دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ 

انہوں نے کہا کہ کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی سے وابستہ شرپسند عناصر پرانی ویڈیوز کو موجودہ صورتحال سے جوڑ کر پھیلا رہے ہیں تاکہ عوام میں بے چینی پیدا کی جا سکے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں