ضلع کوٹلی میں امن و امان برقرار نہ رکھنے پر انتظامی افسران کی معطلی و تبادلے
آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی میں امن و امان برقرار نہ رکھنے پر انتظامی افسران کی معطلی اور تبادلے کردیے گئے۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر عمران شاہین اور سپرنٹنڈنٹ پولیس عدیل احمد کو معطل کرکے ان کے خلاف انکوائری کا حکم جاری کردیا گیا۔
ڈپٹی چیف سیکریٹری عثمان صارم کو ڈپٹی کمشنر ضلع کوٹلی تعینات کردیا گیا، جبکہ ڈپٹی سیکریٹری محکمہ داخلہ یاسر ریاض ڈپٹی سیکریٹری چیف سیکرٹری آفس تعینات کردیے گئے۔
Load/Hide Comments




