ٹرمپ کا ایک بار پھر پرل ہاربر پر ناگوار مذاق، جاپان میں حیرت
کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دوسری جنگ عظیم کے تاریخی پرل ہاربر حملے پر طنزیہ انداز میں تبصرہ کر کے توجہ حاصل کر لی۔ ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران جب ان سے جاپانی کرنسی ین کو مضبوط بنانے کے لیے امریکی اقدامات کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا، “ہمارے جاپان سے بہت اچھے تعلقات ہیں، وہ ہمارے لیے بہت اچھا رہا ہے، البتہ پرل ہاربر کو چھوڑ کر۔” ٹرمپ نے یہ بات مسکراتے ہوئے کہی۔ اس سے قبل مارچ میں بھی جاپانی وزیراعظم سانائے تاکائیچی کے ہمراہ وائٹ ہاؤس میں گفتگو کے دوران انہوں نے ایران پر امریکی حملوں کی رازداری کا ذکر کرتے ہوئے پرل ہاربر پر اسی نوعیت کا مذاق کیا تھا، جس پر ماحول کچھ دیر کے لیے غیر آرام دہ ہو گیا تھا۔
Load/Hide Comments




