امریکی سینٹ کام نے ایران پر دباؤ بڑھانے کیلئے غیر روایتی تجاویز طلب کرلیں
کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی سینٹ کام نے ایران پر دباؤ بڑھانے کیلئےغیر روایتی تجاویز طلب کر لیں۔فوجی تجزیہ کاروں سے نئے اور تخلیقی آپشنز مانگ لیے۔ٹرؤمپ انتظامیہ کی ایران سے نمٹنے کی حکمت عملی پر نظرثانی ، غیر معمولی ای میل نے امریکی فوجی حلقوں میں توجہ حاصل کر لی،فضائی و زمینی کارروائی یا محدود معاہدے پر غور جاری ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے ایران پر دباؤ بڑھانے کے لیے فوجی تجزیہ کاروں سے تخلیقی اور غیر روایتی تجاویز طلب کر لی ہیں۔ یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ تہران کے ساتھ جاری کشیدگی کے حوالے سے اپنی حکمت عملی پر نظرثانی کر رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سینٹ کام کے انٹیلی جنس شعبے کے ایک افسر نے وسیع پیمانے پر فوجی تجزیہ کاروں کو ای میل بھیج کر ایران کو دباؤ میں لانے اور سزا دینے کے نئے طریقے تجویز کرنے کی درخواست کی۔ ذرائع کے مطابق اس نوعیت کی “کروڈ سورسنگ” ای میل امریکی فوج میں غیر معمولی سمجھی جا رہی ہے۔




