ٹرمپ کے دور میں 90 فیصد سفیر سیاسی حامیوں اور عطیہ دہندگان میں سے نامزد
کراچی (نیوز ڈیسک) صدرٹرمپ کے دور میں 90فیصد سفیر سیاسی حامیوں اور عطیہ دہندگان میں سے نامزد، سفارتی تجربہ رکھنے والے افسران نظرانداز، 102میں سے صرف 10فیصد نامزدگیاں کیریئر سفارتکاروں کی۔تقرریاں سیاسی وفاداری کا انعام قرار، بیشتر سفارتی مشنز مستقل سفیروں سے محروم، وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے نامزد افراد مکمل اہل ہیں،امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے تجزیے کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی دوسری مدتِ صدارت میں سفیروں کی تقرری کے لیے غیر معمولی طور پر سیاسی حامیوں اور بڑے مالی عطیہ دہندگان پر انحصار کیا ہے۔
Load/Hide Comments




