کراچی: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم ابرآلود اور مرطوب رہنے کا امکان
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم ابرآلود اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے صبح اور رات کے اوقات میں بوندا باندی کی پیشگوئی کی ہے۔ شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم زیادہ تر ابرآلود اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں بوندا باندی کا بھی امکان موجود ہے۔
آج کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جبکہ جنوب مغرب سے سمندری ہوائیں 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں مجموعی طور پر موسم ابرآلود اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں بوندا باندی ہو سکتی ہے۔




