عمرے کی آڑ میں کمرشل جنسی استحصال کیلئے انسانی اسمگلنگ، ملتان سے خاتون سمیت 2 مسافر گرفتار

عمرے کی آڑ میں کمرشل جنسی استحصال کیلئے انسانی اسمگلنگ، ملتان سے خاتون سمیت 2 مسافر گرفتار
— تصویر بشکریہ رپورٹر
— تصویر بشکریہ رپورٹر

فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن نے ملتان ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے عمرے کے ویزے کی آڑ میں کمرشل جنسی استحصال اور انسانی اسمگلنگ ناکام بنا کر خاتون سمیت 2 مسافروں کو آف لوڈ کر کے گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق عمرے کے ویزے پر سعودی عرب جانے کے لیے پہنچے 2 مسافروں کو امیگریشن کلیئرنس کے دوران مشکوک حرکات پر روک کر مزید جانچ پڑتال کے لیے شفٹ انچارج کے حوالے کیا گیا۔

ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تفصیلی پوچھ گچھ کے دوران مسافروں کے کمرشل جنسی استحصال اور انسانی اسمگلنگ سے متعلق اہم انکشاف سامنے آیا، مسافروں کے موبائل فونز، چیٹس اور دیگر ڈیجیٹل مواد کی جانچ کے دوران کمرشل جنسی استحصال سے متعلق مبینہ شواہد سامنے آئے۔

ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ دورانِ تفتیش جنسی استحصال کے منظم نیٹ ورک سے متعلق اہم تفصیلات حاصل کر لی گئیں۔

ترجمان کے مطابق ایجنٹ نے عمرہ ویزے کی آڑ میں مسافروں کو سعودی عرب بھجوانے کے انتظامات کیے تھے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق مسافروں کو سعودی عرب میں کمرشل جنسی استحصال کا نشانہ بنانے کا مبینہ منصوبہ تھا۔

ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مسافروں کے زیرِ استعمال موبائل فونز اور دیگر متعلقہ مواد کو مزید تحقیقات کے لیے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ دونوں مسافروں کو موبائل فونز اور دیگر شواہد کے ساتھ ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل ملتان کے حوالے کر دیا گیا۔

ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل ملتان کی جانب سے معاملے کی مزید تحقیقات اور قانونی کارروائی جاری ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ کمرشل جنسی استحصال اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث دیگر عناصر کی شناخت کے لیے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے، منظم نیٹ ورک میں ملوث تمام عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
August 2026
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

اپنا تبصرہ بھیجیں