کراچی: اردو یونیورسٹی کے سیکیورٹی انچارج پر قاتلانہ حملہ، 7 پروفیسرز کو نوٹس، اساتذہ سراپا احتجاج

کراچی: اردو یونیورسٹی کے سیکیورٹی انچارج پر قاتلانہ حملہ، 7 پروفیسرز کو نوٹس، اساتذہ سراپا احتجاج
فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی میں وفاقی اردو یونیورسٹی گلشن کمپس کے سیکیورٹی انچارج پر قاتلانہ حملے کے معاملے میں جامعہ کے 7 پروفیسرز کو نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پروفیسرز کو واقعہ سے متعلق دفعہ 160 کے تحت بیانات ریکارڈ کروانے کا نوٹس دیا گیا ہے۔ مقدمہ میں کسی بھی پروفیسر کو نامزد نہیں کیا گیا ہے۔

جامعہ کے اساتذہ کا احتجاج

دوسری جانب سیکیورٹی انچارج پر حملے میں 7 پروفیسرز کو شامل تفشیش کرنے پر اساتذہ نے احتجاج کیا ہے۔ 

اس دوران مظاہرین کا کہنا تھا کہ 7 پروفیسرز دونوں کیمپسز کی انجمنِ اساتذہ کے عہدیدار ہیں۔ پروفیسرز کئی ماہ سے تنخواہوں، ہاؤس سیلنگ، پنشن کےلیے تحریک چلا رہے ہیں۔

احتجاج کرنے والے اساتذہ نے کہا کہ حقوق کی آواز اٹھانے والے پروفیسرز کو پھنسانے کی کوشش کی گئی ہے۔ 27 ماہ کی ہاؤس سیلنگ، تنخواہوں، پنشن کےلیے جدوجہد جاری رہے گی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
August 2026
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

اپنا تبصرہ بھیجیں