پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن پر آزاد کمشیر میں دھاندلی کا الزام عائد کردیا

پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن پر آزاد کمشیر میں دھاندلی کا الزام عائد کردیا
اسکرین گریب
اسکرین گریب 

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) نے مسلم لیگ ن  پر آزاد کمشیر میں دھاندلی کا الزام عائد کردیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرمیلا فاروقی نے کہا کہ دھاندلی کرکے آپ آزاد کشمیر میں حکومت بنانے جا رہے ہیں، آپ نے دعویٰ کیا مہاجر سیٹیں جیب میں ہیں وہ جیب سے ہی نکلیں۔

شرمیلا فاروقی نے کہا کہ لاہور میں پورے پنجاب کا بجٹ لگا دیا، باقی پنجاب کا کیا ہوا؟ ہم نے پنجاب میں چھتیں گرنے پر سیاست نہیں کی، آپ پنجاب میں ایک نظام لائیں، جہاں عورت محفوظ ہو، کرائم نہ ہو، بڑے دعوے سنے کہ پنجاب کی عورت بہت محفوظ ہے، لاہور میں ذہنی معذور بچی کے ساتھ پولیس نے زیادتی کی، پنجاب میں سی سی ڈی ڈیتھ اسکواڈ بن گیا ہے، سی سی ڈی نے 670  انکاؤنٹر کیے، کیا آپ نے عدالتیں، انصاف بند کردیا ہے، اگر یہی انصاف ہے تو یہ انصاف سندھ میں نہیں ملتا۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کے ساتھ بدسلوکی کے 90 فیصد کیسز پنجاب میں ہوئے،  ایسے شہر کا کیا فائدہ جہاں بچے محفوظ نہ ہوں۔

 پی پی پی رہنما شہلا رضا نے کہا کہ آپ تو 12 سیٹیں جیب میں رکھ کر چلے تھے، آپ نے پانچ چھ سیٹوں پر اس لیے دھاندلی کی کہ کہیں جی بی جیسا حال نہ ہو، دھاندلی کے ووٹ کو عزت دو کی ساری مثالیں ہیں، الیکشن کمیشن کے پاس ایک بجے سے پہلے 26 شکایات گئی، پولیس سے مٹیریل چھین کر فائرنگ کی گئی، ہمارے ایم این اے کو گولی لگی مگر پلیٹ لیٹس کم نہیں ہوئے۔

پلوشہ خان نے کہا کہ صدر مملکت کے پاس آئینی اختیار ہے جب مرضی چاہیں سمری پر دستخط کریں، ہم ن لیگ کے اتحادی ہیں غلام نہیں، جہاں غلط لگے گا بولیں گے، حکومت جو کرنا چاہ رہی ہے اپنے اینجڈے میں ناکام ہوگی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
August 2026
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

اپنا تبصرہ بھیجیں