کسی میں جرات نہیں کہ بانی پی ٹی آئی کو کوئی نقصان پہنچائے: سہیل آفریدی

کسی میں جرات نہیں کہ بانی پی ٹی آئی کو کوئی نقصان پہنچائے: سہیل آفریدی
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی - فوٹو: فائل
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی – فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ نہیں چاہتے کہ بانی پی ٹی آئی کو کوئی نقصان پہنچے۔ کسی میں جرات نہیں کہ بانی پی ٹی آئی کو کوئی نقصان پہنچائے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت کے خلاف مزاحمت کے علاوہ کوئی آپشن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ 27 ستمبر کو پاکستان کا نوجوان گھروں سے باہر نکلے گا۔ نوجوان کو اپنا مستقبل اندھیرے میں نظر آرہا ہے۔ سابق وزیراعظم کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے تو نوجوان اپنے لیے کیا سوچے گا۔ کاکروچ معمولی چیز ہے، نوجوان غصے میں ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ بانی سے ملاقات سے متعلق ہماری سنوائی کہیں نہیں ہو رہی۔ بانی پی ٹی آئی کی فیملی غیر سیاسی ہے۔ بانی کی فیملی اور وکلا گارنٹی دیتے ہیں کہ ملاقات پر پریس کانفرنس نہیں کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بانی کی صحت خراب ہے، ہم چاہتے ہیں کہ ان کا علاج ہو۔ اگر ملاقات نہ کرنے دی تو سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا دیں گے۔

سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ نہیں چاہتے کہ بانی پی ٹی آئی کو کوئی نقصان پہنچے۔ کسی میں جرات نہیں کہ بانی پی ٹی آئی کو کوئی نقصان پہنچائے۔ بانی پی ٹی آئی سے ہماری سیاست ہے۔

بانی پی ٹی آئی کی صحت سے مزید کھلواڑ نہیں کرنے دیا جائے گا: سلمان اکرم راجہ

اس موقع پر سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت سے زیادہ اس وقت کوئی بات اہم نہیں۔  بانی پی ٹی آئی کی صحت سے مزید کھلواڑ نہیں کرنے دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اب جو سلسلہ ہم شروع کرنے جا رہے ہیں وہ رکے گا نہیں۔ ہمیں کاکروچ سمجھ کر ایک جھوٹی حکومت ہم پر مسلط کی گئی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
August 2026
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

اپنا تبصرہ بھیجیں