میر رضا کیس کے شواہد، تفتیشی نکات نئی ٹیم کو منتقل، 5 گھنٹے طویل اجلاس

میر رضا کیس کے شواہد، تفتیشی نکات نئی ٹیم کو منتقل، 5 گھنٹے طویل اجلاس
فائل فوٹو: میر رضا
فائل فوٹو: میر رضا 

کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے مردہ حالت میں ملنے والے نوجوان میر رضا کیس کی نئی تفتیشی ٹیم کا اہم اجلاس 5 گھنٹے جاری رہا، کیس کے شواہد اور تفتیشی نکات نئی ٹیم کو منتقل کردیے گئے۔

تفتیشی ٹیم کا اجلاس ڈی آئی جی کرائم اینڈ انویسٹی گیشن عامر فاروقی کی زیر صدارت ہوا، سابق تفتیشی سربراہ ڈاکٹر سمیع اللّٰہ سومرو نے کیس ریکارڈ نئی ٹیم کے حوالے کیا، ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ نے بھی تحقیقات سے متعلق تفصیلات پیش کیں۔

میر رضا کے والدین، بہن اور وکیل جبران ناصر اجلاس میں شریک ہوئے، تھانہ فیروز آباد کے ایس ایچ او عدیل افضال کو بھی طلب کیا گیا، کیس سے متعلق مختلف تفتیشی افسران کے بیانات ریکارڈ کیے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی تحقیقاتی ٹیم کیس کے ہر پہلو کا ازسرِنو جائزہ لے رہی ہے، اجلاس میں اب تک کی تحقیقات، شواہد اور پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، میر رضا کے اہل خانہ نے کمیٹی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، شواہد کی بنیاد پر تحقیقات کا دائرہ بڑھایا جائے گا۔

خیال رہے کہ 29 جولائی کو گلستان جوہر سے لاش ملنے کے بعد نوجوان تاجر میر رضا کی قبر کشائی کے بعد 8 اگست کو دوسرا پوسٹ مارٹم کیا گیا، جس میں میر رضا کے معدے سے تیزاب کی موجودگی کے شواہد ملنے کا انکشاف ہوا ہے، میر رضا کے پھیپھڑے تیزاب کے باعث شدید متاثر ہوئے، شرٹ، ہاتھوں اور پیروں پر بھی تیزاب کی موجودگی کے اثرات پائےگئے۔

پولیس نے میر رضا کی لاش ملنے کے مقام کے قریب گیسٹ ہاؤس پر تالے لگا دیے، وہاں کام کرنے والے 6 افراد زیر حراست ہیں، تفتیش کے لیے اب تک میر رضا کے دوست اور بزنس پارٹنرز سمیت 21 افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے، زیر حراست افراد کے بیانات بھی ریکارڈ کیے گئے ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
August 2026
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

اپنا تبصرہ بھیجیں