چیف الیکشن کمشنر، سندھ اور بلوچستان کے ارکان کی مدت مکمل ہونے اپوزیشن لیڈر کا وزیراعظم کو خط
چیف الیکشن کمشنر اور سندھ و بلوچستان سے الیکشن کمیشن ارکان کی مدت مکمل ہونے کے معاملے پر اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط تحریر کیا ہے۔
خط کے مطابق چیف الیکشن کمشنر اور سندھ اور بلوچستان سے الیکشن کمیشن کے ارکان کی آئینی مدت مکمل ہوچکی ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اور سندھ و بلوچستان سے ارکان کی مدت 26 جنوری 2026 کو مکمل ہوئی، الیکشن کمیشن کے اہم آئینی عہدوں کو فوری پر کیا جائے۔
خط کے مطابق آئین کے آرٹیکل 213 ٹو اے کے تحت چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر میں مشاورت لازم ہے، آئین کے آرٹیکل 218 ٹو بی کے تحت الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کیلیے بھی مشاورت لازمی ہے۔
متن کے مطابق الیکشن کمیشن میں خالی اسامیوں پر نامزدگیوں کو حتمی شکل دینے کیلئے فوری ملاقات ہونی چاہیے۔ الیکشن کمیشن کی آزادی، ساکھ اور آئینی تسلسل برقرار رکھنے کیلئے فوری تقرریاں ضروری ہیں۔




