سود پر پیسے لیکر ایچ آئی وی کے شکار بچے کا علاج کرا رہے ہیں: والد کا عدالت میں بیان

ایچ آئی وی کیس کی سماعت کے دوران شور شرابے کے باعث سندھ ہائی کورٹ کے ججز کمرۂ عدالت سے اٹھ کر چیمبر میں چلے گئے۔
سندھ ہائی کورٹ میں کراچی کے ولیکا اسپتال میں زیرِ علاج بچوں میں ایچ آئی وی کی منتقلی کے کیس کی سماعت ہوئی۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا ہے کہ سندھ میں 1200 بچوں میں ایچ آئی وی کی تشخیص ہو چکی ہے، درخواست کے زیرِ التواء ہوتے ہوئے 9 بچے انتقال کر چکے ہیں۔
دورانِ سماعت متاثرہ بچے کے والد نے عدالت کو بتایا کہ ہم سود پر پیسے لے کر بچوں کا علاج کرا رہے ہیں، ہم نے بچوں کے علاج کے لیے اپنی چارپائیاں تک فروخت کر دی ہیں، ہمیں 1 روپے تک کی امداد نہیں ملی۔
Load/Hide Comments




