کبیروالا: ایک ہی خاندان کے 3 بچے مبینہ طور پر خسرہ سے جاں بحق

کبیروالا: ایک ہی خاندان کے 3 بچے مبینہ طور پر خسرہ سے جاں بحق
ٹی ایچ کیو اسپتال کبیر والا - فوٹو بشکریہ محکمہ صحت پنجاب
ٹی ایچ کیو اسپتال کبیر والا – فوٹو بشکریہ محکمہ صحت پنجاب

کبیروالا میں ایک ہی خاندان کے 3 بچے مبینہ طور پر خسرہ کی بیماری سے جاں بحق ہوگئے۔ 

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق بچوں کی عمریں 3 سے 4 سال کے درمیان تھیں۔

ذرائع نے بتایا کہ پانچ متاثرہ بچوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔ 

ڈپٹی ڈی ایچ او کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ خسرہ کی تصدیق اور اموات کی وجہ رپورٹس آنے کے بعد معلوم ہوگی۔ 



50% LikesVS
50% Dislikes
August 2026
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

اپنا تبصرہ بھیجیں