میر رضا کا ڈی این اے والدین سے میچ کرگیا، تفتیشی ٹیم میں 2 ارکان کا اضافہ
کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا کا ڈی این اے والدین سے میچ کرگیا۔
میر رضا قتل کیس کی تفتیشی ٹیم میں مزید 2 ممبران کے اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی ایس پی سراج الدین اور انسپکٹر محمد علی تفتیشی ٹیم میں شامل کیے گئے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق میر رضا کیس کی تفتیشی ٹیم میں 2 ارکان کے اضافے مجموعی ٹیم 7 رکنی ہوگئی ہے۔
اس سے قبل میر رضا کیس میں سابق تفتیشی افسر نے رپورٹ جمع کرانے کے لیے مہلت مانگی ہے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں میر رضا قتل کیس کی سماعت ہوئی، سابق تفتیشی افسر عدالت میں پیش ہوئے اور مزید مہلت طلب کی۔
سابق تفتیشی افسر نے کہا کہ کیس کی تحقیقات جاری ہیں، اعلیٰ حکام نے مقدمے کے تفتیشی افسر کو تبدیل کردیا ہے، آئندہ سماعت پر نئے تفتیشی افسر پیش ہوں گے۔
عدالت نے سابق تفتیشی افسر کی استدعا منظور کرلی اور رپورٹ 15 اگست تک جمع کرانے کا حکم دے دیا۔




