مظفر گڑھ: بیوی کے قاتل شوہر نے جیل میں خودکشی کر لی

مظفر گڑھ: بیوی کے قاتل شوہر نے جیل میں خودکشی کر لی
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

مظفر گڑھ کے ڈسٹرکٹ جیل میں قید قتل کے مجرم نے مبینہ طور پر پھندا ڈال کر خودکشی کر لی۔

پولیس کے مطابق علی پور کے رہائشی شاہد اقبال گبول کو اس کی بیوی کے قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی، قیدی کا جیل میں ذہنی امراض کا علاج بھی چل رہا تھا۔

قیدی شاہد اقبال گبول نے جیل کی ایک گرل میں چادر کا پھندا ڈالا اور مبینہ طور پر اس سے لٹک کر خودکشی کر لی۔

پولیس تھانہ سٹی کے مطابق واقعے کے حوالے سے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے جبکہ جیل حکام نے غفلت کے ذمے دار عملے کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں