کراچی کی عدالت نے منشیات مقدمات میں گرفتار انمول عرف پنکی کو 3 مقدمات میں بری کردیا

کراچی کی عدالت نے منشیات مقدمات میں گرفتار انمول عرف پنکی کو 3 مقدمات میں بری کردیا
فائل فوٹو
فائل فوٹو 

کراچی کی عدالت نے منشیات کے مقدمات میں گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی کو تین مقدمات میں بری کردیا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت جنوبی نے تین مقدمات میں بریت کی درخواست منظور کرلی، انمول عرف پنکی کے خلاف 2020، 2021 اور 2022 میں گذری تھانے میں مقدمات درج کیے گئے، ملزمہ انمول عرف پنکی مقدمات میں مفرور تھی۔

وکیل صفائی نے عدالت میں کہا کہ  مقدمے میں دو ملزمان پہلے ہی بری ہوچکے ہیں، شریک ملزم علی اور فہمیدہ 2024 میں بری ہوئے تھے۔

ملزمہ کو شریک ملزمان کے بیانات پر مقدمے میں شامل کیا گیا، شریک ملزمان کے بری ہونے پر ملزمہ کو مقدمے میں سزا کا کوئی امکان نہیں۔

واضح رہے کہ کراچی میں گارڈن پولیس نے مئی کے مہینے میں منشیات فروش خاتون کو گرفتار کرکے، ملزمہ سے پستول، کروڑوں روپے مالیت کی کوکین، کیمیکلز اور دیگر منشیات برآمد کی تھی، جس کے بعد ملزمہ کو بغیر ہتھکڑی لگائے عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں