بانی پی ٹی آئی کے بلڈ پریشر پر جو معلومات لی، اپوزیشن لیڈر کی تشویش کی تصدیق نہیں ہوئی، رانا ثناء

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بلڈ پریشر پر جو معلومات لی، اپوزیشن لیڈر کی تشویش کی تصدیق نہیں ہوئی، جن ڈاکٹرز کا نام بانی پی ٹی آئی کی فیملی نے دیا ان کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ قائد حزب اختلاف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت ٹھیک نہیں، رولز کے مطابق جو شخص عدالتی کسٹڈی میں ہے اس کا اختیار عدالت کے پاس ہے، علاج میں کوتاہی ہو تو اس کی ذمہ داری عدالت کی ہے یا جن کی کسٹڈی میں وہ ہیں۔

 رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ عدالت میں آپ کی درخواستوں پر سماعت ہو رہی ہے، قائد حزب اختلاف مجھے کہہ رہے تھے کہ آپ کو پتا ہے، اگر مجھے پتا ہے تو علامہ صاحب آپ کو بھی پتا ہے، ان کی درخواستیں ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہیں، بانی پی ٹی آئی کی ملاقاتیں ہورہی ہیں۔

مشیر وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ بیرسٹرگوہر کے ابھی ہم گھر گئے تھے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں