اسلام آباد کے تمام سرکاری ملازمین کی ہیپاٹائٹس اسکریننگ کا فیصلہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد  کے تمام سرکاری ملازمین کی ہیپاٹائٹس اسکریننگ کا فیصلہ کرلیا گیا، وزارتوں کے ملازمین کی ہیپاٹائٹس اسکریننگ لازمی قرار دی جائے گی۔

ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ  وزیراعظم ہیپاٹائٹس پروگرام کے تحت اسکریننگ میں مثبت آنے والوں کا پی سی آر مفت ہوگا، پی سی آر ٹیسٹ کے بعد مریض کو مفت ادویہ بھی فراہم بھی کی جائیں گی۔

وزیراعظم ہیپاٹائٹس پروگرام کے تحت مجموعی طور پر 67 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، وفاقی دارالحکومت کے مختلف مقامات پر مفت اسکریننگ پہلے سے جاری ہے۔

ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 50 ہزار سے زائد ہپاٹائٹس کٹس خریدی جا چکی ہیں، پی سی آر ٹیسٹ کے لیے قومی ادارہ صحت میں مشینری انسٹال کردی گئی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں