کراچی: 8 ربیع الاول کے جلوسوں کیلئے خصوصی ٹریفک پلان جاری

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی ٹریفک پولیس نے 8 ربیع الاول کے جلوسوں کے لیے خصوصی ٹریفک پلان جاری کردیا۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق 22 اگست کو نشتر پارک سمیت شہر کے مختلف مقامات سے جلوس برآمد ہوں گے، جس کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے۔

ترجمان کے مطابق جلوس میں شرکت کے لیے گاڑیوں کے پاسز 17 سے 20 اگست تک حاصل کیے جاسکیں گے۔ پاسز کے حصول کے لیے گاڑی کا رجسٹریشن کارڈ، شناختی کارڈ اور دو تصاویر جمع کروانا ہوں گی۔

ٹریفک پولیس کے مطابق گاڑی کا اصل رجسٹریشن کارڈ اور شناختی کارڈ ہمراہ رکھنا لازمی ہوگا، جبکہ گاڑیوں کے پاسز کے لیے متعلقہ مرکزی دفتر سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔

جلوس کے دوران ٹریفک پولیس کی جانب سے متبادل ٹریفک انتظامات کیے جائیں گے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ جلوس کے روٹس پر ٹریفک پولیس کی ہدایات پر عمل کریں اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے میں تعاون کریں۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں