اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی ایوان میں یا وزیراعظم سے بات کریں، طارق فضل چوہدری

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی ایوان میں یا وزیراعظم سے بات کریں، اپوزیشن قائدین کے پاس پی ٹی آئی کا مینڈیٹ ہے تو وہ بسم اللّٰہ کریں۔

وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کے معاملے پر جیو نیوز سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ہماری پی ٹی آئی سینیٹرز اور ممبران اسمبلی سے بات ہوتی رہتی ہے، پی ٹی آئی کے عامر ڈوگر اور مختلف سینیٹرز سے مذاکرات پر بات ہوئی۔

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی ارکان کو کہا اگر آپ سنجیدہ ہیں تو وزیراعظم نے مذاکرات کی دعوت دے رکھی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسپیکر چیمبر نہیں تو کانسٹیٹیوشن روم یا پارلیمنٹ میں بات یا ملاقات ہو سکتی ہے، اپوزیشن لیڈر سینیٹ  ملاقات کیلئے رضا مند ہیں تو رانا ثنااللہ سے سینیٹ میں بات کریں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں