مقدمۂ قتل بالسبب، انمول عرف پنکی پر فردِ جرم عائد

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت جنوبی کراچی نے قتل بالسبب کے مقدمے میں ملزمہ انمول عرف پنکی پر فردِ جرم عائد کر دی۔

ملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف قتل بالسبب کے مقدمے کی سماعت ہوئی جس میں ملزمہ انمول عرف پنکی کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا گیا۔

دورانِ سماعت ملزمہ انمول عرف پنکی نے صحتِ جرم سے انکار کر دیا۔

عدالت نے استغاثہ کے گواہان کو کو طلب کر لیا جبکہ پراسیکیوشن نے شواہد جمع کرنے تک سماعت ملتوی کرنے کی سفارش کی۔

 پولیس نے عدالت میں بتایا کہ ملزمہ کے خلاف مقدمہ بغدادی تھانے میں درج ہے۔

پولیس نے حتمی چالان میں قتل کی دفعات خارج کر کے قتل بالسبب کی دفعات شامل کی تھیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں