ٹیکس استثنیٰ کمیٹی میں فاٹا پاٹا کے لوگ شامل تھے: رانا ثناء اللّٰہ

رانا ثنا اللّٰہ— فائل فوٹو
رانا ثنا اللّٰہ— فائل فوٹو

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیرِ اعظم کے مشیر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ فاٹا پاٹا ٹیکس استثنیٰ سے متعلق کمیٹی میں فاٹا پاٹا کے لوگ شامل تھے۔

سینیٹ اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ پشاور اور دیگر شہروں کے چیمبرز کے لوگ بھی اس کمیٹی میں موجود تھے۔

ان کا کہنا ہے کہ دوسرے چیمبرز کے لوگ اس کے ٹیکس استثنیٰ کے بہت مخالف تھے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ دیگر چیمبرز کے لوگ کہتے تھے کہ ہم تو کاروبار کرنے کے قابل نہیں، باقی چیمبرز کے لوگ کہتے تھے کہ اس ٹیکس استثنیٰ کو ختم کریں۔

انہوں نے کہا کہ کاروباری حضرات میں اس استثنیٰ سے متعلق تحفظات تھے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں