آسٹولا جزیرے کے قریب کارگو لانچ کو حادثے سے بچا لیا گیا، کوسٹ گارڈز ذرائع

بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی سے 39 کلومیٹر دور جنوب مشرق میں واقع آسٹولا جزیرے کے قریب کارگو لانچ کو حادثے سے بچا لیا گیا۔
گوادر سے کوسٹ گارڈز ذرائع کے مطابق کراچی سے چابہار جانے والی کارگو لانچ میں پانی داخل ہونے لگا۔ لانچ میں آسٹولا جزیرے سے ڈیڑھ ناٹیکل میل دور پانی داخل ہوا۔
ذرائع کے مطابق اطلاع ملنے پر لانچ کو کم گہرے پانی میں منتقل کیا گیا۔
کوسٹ گارڈز ذرائع کے مطابق مرمت کے بعد لانچ کو محفوظ حالت میں چابہار روانہ کر دیا گیا۔
Load/Hide Comments




