بانی پی ٹی آئی سے 45 منٹ کی ملاقات، نورین نیازی کیا بتایا؟

بانی پی ٹی آئی سے 45 منٹ کی ملاقات، نورین نیازی کیا بتایا؟

بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اپنی ہمشیرہ نورین خان نیازی سے ملاقات ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق نورین نیازی کی بانی پی ٹی آئی سے کانفرنس روم میں ہونے والی ملاقات کا دورانیہ 45 منٹ تھا۔

جیل ذرائع کے مطابق نورین نیازی اور بانی پی ٹی آئی کی ملاقات میں صحت سمیت دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔

ذرائع کے مطابق نورین نیازی نے اپنے بھائی کو سپریم کورٹ کے حکم سے متعلق آگاہی دی۔

ملاقات کے بعد نورین نیازی نے میڈیا سے گفتگو کرنے سے انکار کردیا، صحافیوں کے سوال پر صرف ملاقات ہونے کی تصدیق کی۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں