مسجد اقصیٰ میں یہودیوں کو عبادت کی باضابطہ اجازت
اسرائیل نے مسجد اقصیٰ میں یہودیوں کو عبادت کی باضابطہ اجازت دے دی۔
اسرائیلی وزیر قومی سلامتی اتمار بن گویر نے مسجد اقصیٰ میں یہودیوں کو عبادت کی اجازت دینے کی تصدیق بھی کردی۔
اسرائیلی اخبار کے مطابق نیتن یاہو حکومت نے مسجد اقصیٰ میں یہودیوں کو عبادت کی اجازت دینے کو ابتدائی تجربہ قرار دیا ہے۔
مسجد اقصیٰ میں یہودیوں کو پہلی بار دعائیہ کتابیں لے جانے کی بھی اجازت دی گئی ہے، اسرائیلی حکومت کے اس فیصلے کے فوراً بعد یہودیوں کو مسجد اقصیٰ میں دعائیہ کتابوں کے ساتھ اپنی عبادت کرتے بھی دیکھا گیا۔
اس سے پہلے مسجد اقصیٰ میں صرف مسلمانوں کو عبادت کی اجازت تھی، یہودی مسجد کی بیرونی دیوار’دیوار گریہ‘ پر اپنی عبادت کیا کرتے تھے۔
اردن میں عرب اور مسلم حکام نے مسجد اقصیٰ کی حیثیت بدلنے کی اسرائیلی کوششوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
Load/Hide Comments




