سانحہ مانگی ڈیم زیارت تحقیقات، 3 دن میں تمام رپورٹس جمع کرانے کی ہدایت

سانحہ مانگی ڈیم زیارت تحقیقات، 3 دن میں تمام رپورٹس جمع کرانے کی ہدایت

سانحہ مانگی ڈیم زیارت کی تحقیقات سے متعلق قائم کردہ انکوائری کمیشن نے متعلقہ اداروں کو 3 روز کے اندر اپنی رپورٹس جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

عدالت عالیہ کے جج جسٹس عامر نواز رانا پرمشتمل کمیشن نے ریمارکس دیے کہ ایسی رپورٹس نہ ہوں کہ آئی جی پولیس اور چیف سیکرٹری کو اگلے 60 روز یہیں بلاکر بٹھانا پڑے۔

سانحہ مانگی ڈیم زیارت سے متعلق ہائیکورٹ کے جج جسٹس عامر نواز رانا پر مشتمل انکوائری کمیشن نے ہائیکورٹ میں باقاعدہ سماعت کا آغاز کیا۔

سماعت کے موقع پر ایڈووکیٹ جنرل، پراسیکوٹر جنرل، ایڈیشنل اٹارنی جنرل انکوائری کمیشن کے روبرو پیش ہوئے، اس دوران انکوائری کمیشن کے ضوابطِ کار پڑھ کر سنائے گئے۔

جسٹس عامر نواز رانا نے ریمارکس دیے کہ کمیشن 60 روز تک کام کرے گا اور سارا اسٹاف بھی موجود رہے گا، کوئی بھی شہری واقعہ سے متعلق انکوائری کمیشن میں بیان ریکارڈ کرواسکے گا۔

اس موقع پر کمیشن نے ایڈووکیٹ جنرل کو ہدایت کہ کہ انہیں 3 دن کا وقت دے رہے ہیں تفصیلی رپورٹ جمع کرائیں، اسی طرح وفاقی اداروں کی جانب سے بھی جواب جمع کروایا جائے، بصورت دیگر وضاحت دی جائے اور اب تک کی تمام تحقیقاتی رپورٹس بھی کمیشن میں پیش کی جائیں۔

جسٹس عامر نواز رانا نے استفسار کیا کہ ذمہ دار افراد کے خلاف کیا کارروائی کی گئی، اس بارے میں آگاہ کیا جائے۔

انہوں نے یہ بھی ریمارکس دیے کہ عوام کاعدلیہ پر تھوڑا بھروسہ رہ گیا ہے اسے قائم رہنے دیا جائے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں