حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کرے گی، رانا ثنااللہ

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جو رپورٹس عدالت میں پیش کی گئیں ان پر عدالت نے فیصلہ کیا، حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کرے گی۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ عدالت کا فیصلہ ہے، یہ فیصلہ کسی سیاسی عمل کا نتیجہ نہیں، فیصلے میں نجی اسپتال سے متعلق وضاحت کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا گیا ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ کل سماعت کے بعد وضاحت ہوجائے گی اور فیصلے پر عمل بھی ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اتحادیوں میں مسائل پیدا ہوتے ہیں بیٹھ کر حل کیے جاتے ہیں، بلاول نے یہ نہیں کہا کہ پوری دال کالی ہے، دال میں جو کالا ہے وہ ہم نکال دیں گے۔ 

رانا ثنا نے کہا کہ پاکستان کو عسکری اور سفارتی کامیابیاں ملی ہیں جن کی مثال دنیا میں نہیں ملتی۔

وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ نواز شریف کو بھی جیل سے ایک سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں