مریدکے: لڑکی سے زیادتی کی کوشش، ملزم اپنے پستول کی گولی سے زخمی، پولیس

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پولیس کا دعویٰ ہے کہ مریدکے میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم اپنے ہی پستول کی گولی لگنے سے زخمی ہوا۔

مریدکے پولیس کے مطابق ملزم وسیم نے 4 روز قبل کالا خطائی روڈ پر12 سالہ لڑکی سے زیادتی کی کوشش کی تھی۔

ملزم کامونکی کا رہائشی ہے جو سائیکل پر گلی محلوں میں چل پھِر کر اشیاء بیچتا ہے، ملزم کے خلاف تھانہ فیروزوالا میں مقدمہ درج ہے۔

پولیس نے ملزم کا ویڈیو بیان بھی حاصل کرلیا جس میں ملزم کہہ رہا ہے کہ پولیس نے اسے پکڑنے کی کوشش کی تو اس کے پاس موجود پستول کی گولی چل گئی، جس سے وہ زخمی ہو گیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں