راشد منہاس نشانِ حیدر کا 55 واں یوم شہادت آج

راشد منہاس نشانِ حیدر کا 55 واں یوم شہادت آج

پاک فضائیہ کے جانباز ہیرو پائلٹ افسر راشد منہاس شہید (نشانِ حیدر) کا آج 55 واں یومِ شہادت منایا جارہا ہے۔

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کا راشد منہاش شہید کو خراج عقیدت، پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے سربراہان اور مسلح افواج نے بھی شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 1971 میں غیر معمولی صورتحال میں راشد منہاس نے پاکستان کی خودمختاری اور وقار کے تحفظ کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔

راشد منہاس شہید کی لازوال قربانی اور روشن میراث قوم اور مسلح افواج کے لیے ہمیشہ مشعلِ راہ رہے گی۔

پائلٹ افسر راشد منہاس شہید نے 20 اگست 1971ء کو جام شہادت نوش کیا، وہ معمول کی ٹریننگ فلائٹ کے لیے جہاز میں سوار ہوئے تو بنگالی انسٹرکٹر نے زبردستی جہاز کا کنٹرول سنبھال لیا۔

پائلٹ افسر راشد منہاس شہید نے جہاز کا رُخ موڑنے کے لیے مزاحمت کی اور جہاز کا رُخ زمین کی جانب موڑ دیا اور انسٹرکٹر کی لاکھ کوشش کے باوجود جہاز بھارتی سرحد سے 32 میل کی دوری پر تباہ کر دیا۔

راشد منہاس شہید نے اپنی جان کی قربانی دے کر جہاز کو دُشمن ملک لے جانے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ 



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں