یہ بات قبل از وقت ہے کہ بانی کو اسپتال سے بنی گالہ منتقل کیا جائے، سلمان اکرم راجہ

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سلمان اکرام راجہ نے کہا ہے کہ یہ بات قبل ازوقت ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو اسپتال سے بنی گالہ منتقل کیا جائے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا یہ ہوسکتا ہے کسی بھی عمارت کو سب جیل قرار دیا جائے، اگرصحت کے حوالے سے یہ رائے آتی ہے کہ جیل واپس جانا صحت کے لیے بہت مضر ہوگا تو بنی گالہ شفٹ کیا جاسکتا ہے، یہ ممکن ہے۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق جیل میں جو حالات ہیں اس کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی کو اینزائٹی ہو رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ یہ بورڈ فیصلہ کرے گا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل جانا چاہیے یا بنی گالہ اور حکومت اس کو سب جیل قرار دیدے یہ تمام چیزیں ممکن ہیں۔
Load/Hide Comments




