حافظ نعیم کا حکومت کا پیچھا کسی صورت نہ چھوڑنے کا اعلان

حافظ نعیم کا حکومت کا پیچھا کسی صورت نہ چھوڑنے کا اعلان

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کا پیچھا کسی صورت نہیں چھوڑیں گے، جلد ہڑتال کی کال دیں گے۔

کراچی دھرنے سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ وزیر کہتے ہیں ہم لیوی ختم نہیں کر سکتے، تو ہمارا جواب ہے ہم دھرنا ختم نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کا پیچھا کسی صورت نہیں چھوڑیں گے، حکومت نے عوام کی بات نہیں مانی تو جلد ہڑتال کی کال دیں گے۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ آئی پی پیز کے خلاف کامیاب جہدوجہد کی ہے، بجلی کے ہر یونٹ پر 8 سے 10روپے کم ہوئے ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں