حکومت نے منصوبہ بندی کے تحت سپریم کورٹ کی توہین کی، شیخ وقاص اکرم

سیکریٹری اطلاعات تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ حکومت نے سوچ سمجھ کر منصوبہ بندی کے تحت سپریم کورٹ کی توہین کی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام “نیا پاکستان” میں بات کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرے گی، درخواست تیار ہے۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے فوراً بعد اپنے کارکنوں کو شفا اسپتال سے دور رہنے کی ہدایت کی اور کارکنان نے احترام کیا۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ ایسی کوئی صورتِ حال نہیں تھی جس سے سیکیورٹی خدشات پیدا ہوں، حکومت جھوٹ بول رہی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں