شیری رحمان کا حنا جاوید قتل کی مکمل اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ

شیری رحمان کا حنا جاوید قتل کی مکمل اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے حنا جاوید قتل کی مکمل اور غیر جانب دارانہ تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

ایک بیان میں شیری رحمان نے کہا کہ راولپنڈی میںخاتون کا قتل قابل مذمت ہے، گھریلو تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون کا قتل دل دہلادینے والا واقعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حنا جاوید کے قتل کی مکمل اور غیر جانب دارانہ تحقیقات کی جائیں، تمام ذمے داران کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

پی پی پی سینیٹر نے مزید کہا کہ گھریلو تشدد کے مقدمات میں کم شرحِ سزا تشویش ناک ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں