حیدرآباد میں گراؤنڈ پر قبضے کیخلاف فٹبالرز اور مقامی افراد کا احتجاج

حیدرآباد میں فٹ بال کے کھلاڑیوں اور مقامی افراد نے گراؤنڈ پر مبینہ قبضے کے خلاف احتجاج کیا ہے۔

پٹھان کالونی فٹ بال کلب کے کھلاڑیوں نے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے فٹ بال کھیل کر احتجاج کیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ گراونڈ پر قبضہ مافیا نے قبضہ کرلیا ہے، جس کے باعث کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہوگئی ہیں۔

مظاہرین نےمزید کہا کہ قبضہ کے خلاف متعلقہ افسران کو بھی شکایات کی گئیں لیکن قبضہ ختم نہیں کروایا جاسکا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں