کراچی، دو فیملیز کے درمیان لڑائی جھگڑے کا معاملہ، ایڈیشنل آئی جی کا تحقیقات کا حکم

کراچی، دو فیملیز کے درمیان لڑائی جھگڑے کا معاملہ، ایڈیشنل آئی جی کا تحقیقات کا حکم

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں 2 فیملیز کے درمیان لڑائی جھگڑے کا معاملہ، ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

ترجمان کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ہدایت کی ہے کہ ڈی آئی جی ساؤتھ تین روز میں رپورٹ پیش کریں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ وائرل کلپ میں نظر آنے والے پولیس اہلکاروں کے مبینہ مس کنڈکٹ کے حوالے سے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی نے ہدایت کی ہے کہ معاملے سے متعلق درج مقدمات کی تفتیش میرٹ پر کی جائے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی کے مطابق تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر ملوث افراد کا تعین کیا جائے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں