راولپنڈی: شہری پر تشدد کرنیوالا پولیس اہلکار نوکری سے برطرف

---فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا
—فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا 

تھانہ گوجرخان میں شہری پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکار کو نوکری سے برطرف کر دیا گیا۔

30 اگست کو شہری سے پولیس اہلکار کے ناروا سلوک کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس کے بعد کانسٹیبل احتشام کو چارج شیٹ جاری کی گئی۔

سی پی او حسن مشتاق سکھیرا نے انکوائری کے بعد کانسٹیبل احتشام کو محکمۂ پولیس سے ڈس مس کر دیا۔

ان کا کہنا ہے کہ شہریوں سے ناروا سلوک یا تشدد برداشت نہیں کیا جائے گا۔

سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کے مطابق تشدد یا ناروا سلوک کی شکایت پر سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں