کسی بھی یورپی ریاست کو چیلنج کرتا ہوں سندھ جیسا نظام بنا کر دکھائے: تیمور تالپر

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) تیمور تالپور نے چلینج دیا ہے کہ کوئی بھی یورپی ریاست سندھ جیسا نظام بنا کر دکھائے۔
سندھ اسمبلی اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے تیمور تالپور کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت جو کام کر رہی ہے، اس سے بڑھ کر اور کیا کرے؟ سندھ کے نظام پر تنقید کرنے والوں کو پہلے یہاں کے ترقیاتی کام دیکھنے چاہئیں۔
تیمورتالپر کا کہنا تھا کہ چھوٹے ڈویژن بنانے سے اگر گورننس بہتر ہوسکتی ہے تو اس پر بات کی جائے۔
تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ سندھ کی تقسیم کے بجائے موجودہ نظام میں گورننس مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ سندھ حکومت گورننس بہتر کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے، مزید بہتری لائی جائے گی۔
Load/Hide Comments




