وزیراعظم کی نیپالی سفارتخانے آمد، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نیپال میں حالیہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ میں جانی نقصان پر تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔ 

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں نیپال کے سفارت خانے کا دورہ کیا اور سفارت خانہ میں تعزیتی کتاب میں تاثرات درج کیے۔ 

انھوں نے کہا کہ پاکستان اس دکھ کی گھڑی میں نیپال کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے، پاکستان رواں ہفتے کے آخر میں نیپال کے لیے ہنگامی امدادی سامان روانہ کرے گا۔ 

وزیر اعظم نے نیپال کے لیے پاکستان کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا اور امید ظاہر کی کہ نیپال کے عوام اس سانحے سے مزید مضبوط ہو کر ابھریں گے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں