تحریک تحفظ آئین پاکستان کی پی ٹی آئی کو لانگ مارچ میں شرکت کی یقین دہانی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان اخونزادہ حسین یوسفزئی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو لانگ مارچ میں شرکت کی یقین دہانی کروائی ہے۔    

اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اخونزادہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کا اعلان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کیا ہے، وہی اس کی قیادت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن قیادت عطاءاللّٰہ مینگل کی برسی کے سلسلے میں کراچی جارہی ہے۔ ایک تجویزیہ تھی کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اجلاس کراچی میں ہی کرلیں۔

ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اتحاد کا اجلاس 15 ستمبر کو ہوگا جس میں اہم فیصلے ہوں گے جبکہ لانگ مارچ کی تیاریوں اور پیشرفت کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں